نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں اب ویکسی نیشن کی رفتار کو اور تیز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
فیصلہ یہ ہوا ہے کہ اب ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کے درمیان 42 دنوں کا فاصلہ کم کرکے اسے 28 دن تک لایا گیا ہے۔ مقصد صرف یہ ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویریئنٹ کے وار سے عوام کو محفوظ رکھا جائے۔
این سی او سی کے مطابق یہ اقدام وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرم کے دنوں میں کرونا ویکسی نیشن مہم عارضی طور پر بند رہے گی، لیکن 14 اگست کو عوام مختلف مراکز جا کر ویکسی نیشن کی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب 10ستمبر کے بعد فضائی سفر کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ویکسی نیشن کا عارضی سرٹیفکٹ کسی صورت کارآمد نہیں ہوگا۔
ادھر وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 4 ہفتے پہلے 50یا اس سے زائد عمر کے 2کروڑ 72 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی تھی۔
اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ اس اعتبار سے21 فیصد افراد کو کرونا کی پہلی خوراک مل گئی تھی۔ خوشی اس بات کی ہے کہ یہ شرح اب 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 3 کروڑ 87لاکھ 22ہزار 292 افراد کی ویکسین کی جاچکی ہے۔
Wrong and misleading information is circulating on Social media regarding administration of various vaccines. For authentic and updated guidelines on vaccines, please visit https://t.co/LrYAIMPYKP pic.twitter.com/LWlBvPIXsx
— NCOC (@OfficialNcoc) August 9, 2021
Discussion about this post