امریکی نشریاتی ادارے نے حال ہی میں تمام تر ملازمین کو اس بات کا پابند کرایا تھا کہ وہ دفتری معاملات انجام دینے کے لیے سب سے پہلے ویکسی نیشن کرائیں اور جنہوں نے اس میں انا کانی کی ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سی این این انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دفتر میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے انتہائی قدم اٹھائے جائیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ملازمین کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ جس قدر ممکن ہوسکے سینیٹائزر کا استعمال وقفے وقفے سے کریں ، وہیں ماسک کے بغیر بھی دفتر کا رخ نہ کریں۔
احتیاط کا عالم یہ ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے نے اسٹوڈیو میں مہمان بھی انہیں بلا رہے ہیں ، جو ویکسی نیشن کراچکے ہیں۔ ایسی صورت حال میں سی این این کے ملازمین ویکسی نیٹڈ ہوچکے ہیں لیکن 3 ملازمین نے کمپنی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔
سی این این انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی بھی صورت کوئی نرمی برتنے کی گنجائش نہیں رکھتے۔ اس وقت امریکا میں کرونا وبا سے 6 لاکھ 31 ہزار 879 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں کی تعداد میں اس وبا سے جنگ کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکا کرونا وبا سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں نمبر ون ہے ۔ جس کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے ۔
Discussion about this post