بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں جاری ہے جس میں وزارت توانائی کی طرف سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے بعد کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔
Discussion about this post