سابق امریکی صدر کہتے ہیں کہ وہ ’ٹروتھ سوشل‘ یعنی ’سچ‘ متعارف کرانے جارہے ہیں۔ جس کا مقصد دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ظلم و ستم اور اجارہ داری کو ختم کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ اس نئی اپلی کیشن کو نومبر میں پیش کردیا جائے۔جبکہ امریکی ذرائع ابلاغ کہتے ہیں کہ اتنی جلدی ممکن نہیں ہوپائے گا۔سابق صدر اگلے سال ہی اس اپلی کیشن کوپیش کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر بندش لگی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے اپنی نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Discussion about this post