ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ اور شوہر بلال شاہ کو ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔ میڈیا کے مطابق حریم شاہ جیسے ہی مسقط کی فلائٹ لینے کیلئے ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پر پہنچیں انھیں دھر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان سے بھاری تعداد میں کرنسی اور سونا برآمد ہوا، پوچھ گچھ کے دوران غیر تسلی بخش جواب دینے پر ٹک ٹاکر گرل اور شوہر بلال شاہ کو ہتھکڑیاں پہناکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں ہی اسکینڈل کوئین غیر ملکی کرنسی پاکستان سے بھاری مقدار میں لندن منتقل کرچکی ہیں، جس کے بعد انہوں نے ویڈیو میں بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئیں لیکن کسی نے روکا نہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اکاؤنٹس فریز کرنے کے لئے خط لکھا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ٹک ٹاکر گرل کو ملک واپسی کا حکم دیا تھا لیکن وہ پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کے بجائے غیر ملکی پرفضا مقامات کی سیر کرنے میں مصروف رہیں۔
Discussion about this post