مشال خان ڈراما سیریل ’پری زاد‘ میں غیرمعمولی اور فطری اداکاری دکھا کر ناظرین کی پسندیدہ فنکارہ بن گئی ہیں۔ جن کے چاہنے والوں کی تعداد بے شمار ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سے سوشل میڈیا پر ایک فالورنے لڑکی بن کر ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ وہ مشال خان پر تیزاب پھیکنا چاہتا ہے،اس سلسلے میں کچھ معاونین درکار ہیں جو اس کام میں ان کی مدد کریں۔متعلقہ صارف کا کہنا تھا کہ مشال خان جیسی اداکارہ کو معاشرے سے نکال باہر کردینا چاہیے۔تیزاب حملے کا کھیل جاری ہے۔
View this post on Instagram
اس جنونی صارف کی اس پوسٹ کے بعد بیشتر صارفین نے مشال خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دھمکی کو سنجیدہ لیتے ہوئے فوری طور پر سائبر کرئم سے رجوع کریں کیونکہ نظر انداز کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اِدھر مشال خان نے بے زاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہی کہا ہے کہ اِس جنونی شخص کی زندگی قابل رحم ہے، جو پردے کے پیچھے چھپ کر کسی کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔
Discussion about this post