انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا میں یہ دنگل 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 اکتوبر کو ملیبورن میں مقابلہ ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا بھی شامل ہیں جبکہ پہلے راؤنڈ کی 2 ٹیمیں بھی پاکستان کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنراپ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ جنوبی افریقا سے 3 اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہونے جارہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ سری لنکا اور نمبیبیا کے مابین 16 اکتوبر کو ہوگا۔ سپر 12 راؤنڈ کی شروعات 22 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میلبورن میں 13 نومبر کو ہوگا۔
Discussion about this post