پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین جو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ کرکٹ اسٹریلیا کی طرف سے آنے والی رپورٹ میں اب محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیاہے۔ محمد حسنین کے لیے یہ مشکل پیش آگئی ہے کہ وہ ایکشن کو درست کرنے تک انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کی ایک سے زیادہ گیندوں پر ٹیسٹ اعتراض سامنے آیا۔ فاسٹ بالر کا ایکشن ایکشن ٹیسٹ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ یاد رہے کہ محمد حسنین کا بالنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حسنین سڈنی تھنڈر کی جانب سے کھیل رہے تھے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد حسنین کا بالنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا سے تفصیلی رپورٹ آج موصول ہو ئی ہے۔ گڈ لینتھ، فل لینتھ، باونسر اور سلو باونسر ڈیلوریز کرتے ہو ئے محمد حسنین کے بازو کاخم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
پی سی بی ایک بالنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا، جو محمد حسنین کے ساتھ ان کے باؤلنگ ایکشن پر کام کرے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین کو لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے۔
Discussion about this post