شہروز کاشف نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم سربلند کردیا ۔ اس بار انہوں نے صرف 5 ماہ میں 8 ہزار کے قریب بلند چوٹیوں کو سر کرکے نام روشن کیا ہے ۔ شہروز کاشف نے یہ چوٹی نیپال میں سر کی ۔ جو کہ مناسلو کے نام سے شناخت کی جاتی ہے ۔ یوں شہروز کاشف دنیا کے اکلوتے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہروز کاشف نے 5 مہینوں کے دوران مسلسل تیسری ایسی چوٹی کو پار کیا ہے، جو 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند تھی ۔ شہروز کاشف کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ وہ دنیا کے کم ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے کے ٹو کو سر کیا ۔ اسی طرح ماؤنٹ ایورسٹ کو پار کرنے والے پاکستانی کم عمرکوہ پیما کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے ۔
Discussion about this post