سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس انسٹا گرام اور فیس بک کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کی اپلی کیشن واٹس ایپ کی بندش کا سامنا صارفین کو کرنا پڑ رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ تینوں اپلی کیشز فعال نہیں ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کئی فیس بک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ اور انسٹا گرام پاکستانی وقت کے مطابق رات8:38منٹ پر غیر فعال ہوگئے۔ جبکہ انسٹا گرام بند ہونے کی اطلاع سب سے پہلے شام 8بجے کے قریب رپورٹ ہوئی۔ یہ بندش تمام آئی فون اور انارائیڈفون کے صارفین برداشت کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ تکینکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ اس وقت صرف ’ٹوئٹر‘ ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فعال ہے۔
Discussion about this post