عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ نے سابق حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت میں سرکاری اعدادو شمار سے 8 گنا زیادہ کورونا اموات ہوئیں۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ تفصیلی طور پر دیکھیں گے، اس کے بعد ہی کچھ کہنے کے قابل ہوں گے۔ ان کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد کے تعین کے لیے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ جس کے بعد سسٹم سے اس کی تصدیق بھی کی۔ کورونا اموات کا ریکارڈ درست ہے۔ ان کے مطابق کورونا اموات کا ریکارڈ 100 فی صد درست ہونا ممکن نہیں۔ اس میں 10 سے 30 فی صد تک کمی ہوسکتی ہے لیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے دعویٰ کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کی بنیاد فرضی اعدادو شمار پر مبنی ہے، جو مستند نہیں ہیں۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔ مصر، میکسیکو، بھارت اور دیگر ممالک میں کورونا سے کم اموات ہوئیں۔ بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئیں لیکن ظاہر صرف 5 لاکھ اموات کی گئیں۔
Discussion about this post