یورپی ممالک اور بھارت کے بعد کورونا وائرس کا خطرناک ویرننٹ ‘اومی کرون’ کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی قسم کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون مریضہ میں پایا گیا ہے، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے پاکستان آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، محکمہ سندھ کے حکام نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج خاتون کی ٹویل ہسٹری اور کانٹکیٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کو خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے جس کا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس کا اثر ظاہر ہوجاتا ہے۔ اس نئی قسم کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں ہوا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو ،بوٹسوانا اور ایسواتنی سے آنے والی پروازوں پر بندش لگادی ہے۔
مزید پڑھیں:
کیا واقعی ’اومی کرون وائرس‘ پر 58 سال پہلے فلم آچکی ہے؟
خبردار! کورونا کا خطرناک ویرئنٹ اومی کرون پاکستان آسکتا ہے
کوروناکی نئی قسم اومی کرون نے سب کو ہلا کر رکھ دیا
اومی کرون کا خطرہ، پاکستان کی جنوبی افریقا سمیت 6ممالک کی پروازوں پر پابندی
Discussion about this post