انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے بڑے ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا۔جس کے تحت اب 2025میں پاکستان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کو مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2024کو ہوگا۔ اسی طرح بھارت اور سری لنکا میں ٹی 20کا ورلڈ کپ 2026میں ہوگا۔ عالمی کپ 2027کی میزبانی جنوبی افریقا،، نمیبیا اور زمبابوے کو مل گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو بتائیں گے کہ ہم کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں،
PCB Chairman Ramiz Raja: “I am pleased no-end with the ICC’s decision to select Pakistan as a host nation for one of their elite tournaments.”
More details ➡️ https://t.co/UA20KSqzCz pic.twitter.com/ZBeqN6TwEN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2021
ان کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان میں رہنے والے شائقین کرکٹ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اب ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور مقررہ معیار کے مطابق ایک ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔
Discussion about this post