پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور بنیادی حقوق کی تمام تر فراہمی کی ایک اور روشن مثال یہی ہے خوبصورت اور حسین پاکستان، جس نے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ پاک فوج میں اب ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کیلاش کمار کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی فائز ہوگئے ہیں۔
پاک فوج میں ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی۔ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسرہیں۔ pic.twitter.com/ZA01sMMwsz
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 25, 2022
کیلاش کمار اس کامیابی اور بڑے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر کیلاش کمار کو مبارک بادیں مل رہی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی مبارک باد کا ٹوئٹ کیا ہے۔
Congratulations #KelashKumar you are our pride…. #pakarmyzindabad https://t.co/oRDUGu8clU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2022
سوشل میڈیا پر اس جانب بھی اشارہ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری بڑے پرسکون اور آزادانہ انداز میں زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ جن کے کارنامے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کررہے ہیں اور انہی میں سے ایک کیلاش کمار ہیں جو ملکی دفاع میں نمایاں ہیں۔
Some more in AMC on their way and also some outstanding Sikh officers who should also rise. Christian officers have made it to General rank and outstanding contribution in https://t.co/agNiGRJlri need women minorities.
Kelash Kumar first Hindu officer promoted as Lt Colonel pic.twitter.com/rtj9qfV6OK— Mariana Baabar (@MarianaBaabar) February 25, 2022
Discussion about this post