پنجاب کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا حلف غیرآئینی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اُن کے مطابق وفاقی حکومت غلطی پر غلطی کررہی ہے۔ وہ عثمان بزدار نہیں ہیں کہ جن سے اُن کا دفتر چھین لیا جائے لیکن وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔ پنجاب میں آئینی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نون لیگ حالات کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہے۔ نون لیگ کو نظر آرہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت مل گئی تو انہیں جدہ اور لندن بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔
عمرسرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں اور گزارش بھی کررہے ہیں اور تنبیہ بھی کہ حالات کو اس رخ پر نہ لے جائیں۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اس پر غیر آئینی وزیراعلیٰ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ مودبانہ گزارش ہے کہ صوبے کو مذاق نہ بنایا جائے۔ اُن کے مطابق حالات 2007 سے زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ جو کچھ بھی وہ کررہے ہیں، وہ اُن کی آئینی ذمے داری ہے۔ گورنر ہاؤس پر پنجاب پولیس کے ذریعے قبضہ کیا گیا۔
Discussion about this post