برسبین میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگ چوتھے دن ہی 297رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان جو روٹ نے 89رنز بنا کر آسٹریلوی بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہیں ڈیوڈ میلان نے بھی 82رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ لیکن مہمان بلے باز وکٹ پر جم نہ سکے۔ پہلی اننگ میں 147رنز پر ڈھیر ہونے والی انگلش ٹیم کے دوسری اننگ میں 297رنز پر آؤٹ ہوجانے کے بعد اسے آسٹریلیا کے 425رنز کے جواب میں صرف19رنز کی سبقت حاصل رہی۔ جو میزبان ٹیم نے صرف ایک وکٹ کھو کر بنالیے۔
میچ کی خاص بات آسٹریلوی اسپنر نتھن لیون کی 91رنز دے کر 4کھلاڑیوں کا شکار رہی۔ وہیں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 400کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ نتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 17ویں بالر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
شین وارن اور میگراتھ کے بعد تیسرے بالر جو 400وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام کرچکے ہیں۔ 152رنز کی خوبصورت اننگ کھیلنے پر آسٹریلوی بلے باز ٹریوز ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے بعد آسٹریلیا نے 5میچوں کی ایشز سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ چمپین شپ میں اب دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم کھسک کر تیسرے اسی طرح پہلی پوزیشن پر سری لنکا برقرار ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان اب دوسرا ٹیسٹ 16دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈے اینڈ نائٹ ہے۔
Discussion about this post