وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے درخواست کی ہے کہ وہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرائیں۔۔ بالخصوص اس تناظر میں جب بھارت میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔ جس کے باعث مسلم امہ سراپا احتجاج ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق آقا کریم ﷺ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو پاکستان بتا دینا چاہتا ہے کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے پاکستانی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
Discussion about this post