جمعے کو لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے قبل اور دوران میں اے آر وائی نیوز نے یہ خبریں نشر کرنا شروع کیں کہ ان کی نشریات کو مختلف کیبلز سے بند کیا جارہا ہے۔ اے آر وائے نیوز تواتر کے ساتھ یہ خبر نشر کرتا رہا۔جس کے جواب میں چینل سے وابستہ تجزیہ کاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر ٹوئٹس کیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چینل کی بندش کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے کسی چینل کو نشریات سے نہ روکا ہے اور نہ انہی روکیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمہوری اور آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں جس میں چینل ، پروگرام ، کالم بند ہوں.صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں ، پسلیاں توڑی جائیں گرفتار کئے جائیں۔
دوسری جانب پی ٹی سی ایل اور پیمرا نے بھی بذریعہ ٹوئٹ اے آر وائی نیوز کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ۔ان کے مطابق ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی اور مختلف کیبلز پر اے آر وائی کی نشریات بلا تعطل جاری ہے۔
ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پر اے آر وائی کی نشریات بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل
— PTCL (@PTCLOfficial) April 21, 2022
پیمرا نے اب اے آر وائی نیوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 یوم میں چینل کی بندش کے حوآلے سے نشر ہونے والی خبر کی وضاحت طلب کرلی ہے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) April 22, 2022
Discussion about this post