حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے عوام جہاں شدید مایوس ہوئی وہیں آن لائن ٹیکسی اور بس سروس کی بندش نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ پہلے مقبول ترین آن لائن کریم سروس کی فوڈ ڈیلیوری معطل ہونے کے پیغامات تو چند لمحوں بعد ہی سیول نے بھی اندرون شہر چلنے والی اپنی بس سروسز بندکرنے کا اعلان کردیا۔
آپریٹنگ ایپ ‘سیول’ نے اپنے صارفین کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی معاشی بحران کے باعث کمپنی بروز 5 جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اندرون شہر چلنے والی اپنی سروس کو بند کررہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سہولت صرف اندرون شہر میں بند ہوگی مگر ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ پر اس بندش کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ایک شہر سے دوسرے شہر صارفین کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب رہے گی، اس کے علاوہ ‘بزنس ٹو بزنس’ سروس بھی جاری رہے گی۔
اسی طرح آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی فوڈ ڈیلیوری سروس معطل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے، کریم کے مطابق آج (3جون) سے کریم کے صارفین کھانا ترسیل کی سروس سے استعفادہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں، سروس کو بند کرنا ہمارے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا۔ کریم نے اعلامیے میں بتایا کہ بدلتے ہوئے معاشی حالات کے ساتھ اب ہم پُراعتماد محسوس نہیں کرتے کہ وہ خدمت فراہم کرسکتے ہیں، کریم نے اپنے پراعتماد کسمٹمرز کو اس بات کا یقین دلایا کہ ‘‘جتنی جلدی ہوسکے’’ ہم واپس آجائے گے۔
دونوں ایپس نے 2018 اور 2019 کے درمیان پاکستان میں اپنی آن لائن سروس کا آغاز کیا تھا جس کے سب سے زیادہ صارفین پاکستان کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر کراچی میں ملتے ہیں، خاص طور پر وہ خواتین جو دفاتر جاتی ہیں اس ایپ کو بڑے پیمانے میں استعمال کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ تاریخ میں پہلی بار 200 روپے کی سطح سے اوپر چلے گئے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post