نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اب 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اس حکومت کی طرف سے قیمت بڑھانے کا نوٹی فکشن جاری کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھا کر 24.82 روپے فی یونٹ کا تعین ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی، کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ بتائی جارہی ہے۔ نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کی خریداری کی قیمت میں 1152 ارب روپے کا امکان ہے، کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے کا تخمینہ ہے، ڈسکوز کی کل ریونیو کا تخمینہ تقریبا 2805 ارب روپےہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ میپکو، پیسکو گیپکو، حیسکو، سیپکو، کیسکو اور ٹیسکو نے مالی سال 2020-21 سے لے کر 2024-25 تک کے ملٹی ائیرٹیرف کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ اس نئے اقدام سے یکم جولائی سے بجلی اوسطاً 7روپے91 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوجائے گی۔
Discussion about this post