وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے پیٹرول 30 روپے اضافی رقم کے ساتھ 179 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسز کے باعث مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا۔ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا حکومت وقت کے لیے مشکل فیصلہ ہے۔ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔ پیٹرول قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں مل سکتا۔
وفاقی وزیر کے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا ہوجائے گا۔ ایک لیٹر ڈیزل 174 روپے 15 پیسے کا ہوجائے گا۔ اسی طرح مٹی کا تیل 155 روپے 56 پیسے فی لیٹر کا ہورہا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس وقت پیڑولیم پر فی لیٹر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔
Discussion about this post