پاکستان سپر لیگ کا سب سے زیادہ سنسنی خیز اور ڈرامائی موڑ لیے والا میچ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کو کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ 2 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے اور ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آخری بلے باز نسیم شاہ نے بلند و بالا شارٹ مارا جو یقینی طور پر چھکا تھا لیکن باؤنڈری پر کھڑے ڈیوڈ ولی کی شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے یہ چھکا کیچ میں بدل گیا۔
Tim David achieved the impossible. Give him all the Sohan Halwa @MultanSultans! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/EyJ3rNCpoG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
یوں ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا جبکہ اس تاثر کو یہ ختم کردیا کہ جو ٹاس جیتے گا وہ میچ بھی ۔ کیونکہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ ملتان سلطانز کو ابتدا میں ہی اس کے نمایاں بلے باز اور کپتان محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑا۔
جو بغیر کھاتہ کھولے ڈریسنگ روم جانے پر مجبور ہوئے لیکن اس کے بعد صہیب مقصود اور شان مسعود نے پوزیشن سنبھالی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز اور فیلڈرز کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری ہوئی ۔
صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب شان مسعود کی شاندار بیٹنگ جاری رہی۔ جنہوں نے رولی روسیو کے ساتھ مل کر اسکور میں مسلسل اضافہ کیا۔ رولی روسیو 21 رنز بنا سکے جبکہ شان مسعود ایک بار پھر سنچری بنانے سے محروم رہے اور 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
آخری اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے برق رفتاری کے ساتھ 28 رنز بنا کر اسکور کو 4 وکٹوں کے نقصان 174 رنز تک پہنچا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پچھلے میچ کے ہیرو نسیم شاہ اس بار ایک بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔محمد حسنین نے2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جیمز فونکر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ خوش دل شاہ کی اسپن بالنگ کے سامنے دونوں اوپنرز احسان علی اور ول سمیڈ پچ پر ٹھہر نہ سکے۔ اس مرحلے پر کپتان سرفراز اور بین ڈکٹ نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت کے قریب لانے کے لیے خوب ہاتھ پیر چلائے۔
لیکن اس مرحلے پر عمران طاہر نے پہلے بین ڈکٹ کو 47 رنز اور پھر اشعر قریشی کی مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو واپس کھیل میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہی نہیں عمران طاہر نے اگلے ہی اوور میں محمد نواز کو بھی چلتا کیا یوں وہ میچ میں 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد کا 21 رنز پر خوش دل شاہ نے شکار کیا اور یوں انہوں نے بھی میچ میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس مرحلے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں سے میچ نکل گیا تھا لیکن افتخار احمد نے برق رفتاری کے ساتھ صرف 13 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ جس میں 3 چھکے اور ایک چوکہ شامل تھا۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی ملتان سلطانز پھر کھیل میں واپس آگیا۔
On a roll! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/tWScvIAmSD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
میچ میں صورتحال اس وقت یہ آگئی کہ آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے لیکن سہیل تنویر اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اور پھر آخری کھلاڑی نسیم شاہ کا باؤنڈری پر کیچ لے لیا گیا۔
اس جیت کے بعد ملتان سلطانز پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر اور اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ 88 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلنے پر شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شام میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
Discussion about this post