مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ طور پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اُن کا خاندان اور جماعت ایک صفحے پر ہیں۔ جو بھی سیاسی فیصلے ہوئے، اُن میں ان کی مشاورت اور حمایت شامل رہی۔ چوہدری شجاعت حسین کے مطابق افواہیں جو چل رہی ہیں یا چلوائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انہیں خاندان کا سربراہ تصور کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کی تعداد موجودہ ایوان میں گزشتہ سے زیادہ ہے۔ ان پر شک کرنا یا الزام لگانا غلط بات ہے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات پسند نہیں کرتے۔ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا نہایت نامناسب ہے، حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا بھی نہایت نامناسب ہے۔ چوہدری خاندان میں کوئی اختلاف نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بیان: pic.twitter.com/pJgyRobuOQ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 29, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کا پروپیگنڈا کر کے جو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کہ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر یہ خبریں گردش میں تھیں کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی حامی میں چوہدری شجاعت کی رضا مندی شامل نہیں تھی ۔
Discussion about this post