ریسٹورنٹ انتظامیہ اکثر ہی اپنے فوڈ آؤٹ لیٹ کے لیے مختلف اسکمیں نکالتی ہیں جیسے کچھ گھنٹے کی مد میں مفت کھانا یا پھر کچھ روپوں کا ڈسکاؤنٹ وغیرہ۔ ایسی ہی ایک اسکیم برطانوی ریسٹورنٹ کے مالک کو نکالنا مہنگا پڑگیا جب ایک جوڑا ریسٹورنٹ کی پیشکش کو پورا کرتا بھی ہے اور ساتھ ہی انتظامیہ کی آنکھوں میں جھول جھونک کر بل کی ادائیگی کیے بغیر رفو چکر بھی ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہر انگلینڈ کے ایک ریسٹورنٹ نے اعلان کیا جو بھی 6 منٹ میں 12 برگر کھائے گا اس سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے لیکن یہ برگر اکیلے شخص کو کھانا ہوں گے۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے یہ چیلنج خاصا مشکل تھا، کوئی بھی شخص کھانے کا جتنا بھی دلدہ ہو تن تنہا 12 برگر وہ بھی 6 منٹ میں کھانا ناممکن سی بات ہے۔ مگر ایک جوڑے نے اس چینلج کو ناصرف قبول کیا بلکہ عملے کو بیوقوف بناکر مفت میں کھانے کا لطف بھی اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلنج شروع ہونے کے چند لمحوں بعد ریسٹورنٹ عملہ جیسے ہی اپنے کاموں میں مصروف ہوا تو میاں بیوی بڑی چلاکی کے ساتھ 6 منٹ میں 12 برگر چٹ کرگئے اور بل کی ادائیگی سے بھی صاف انکار کردیا۔ اب ریسٹورنٹ انتظامیہ کو اس چالاک اور شاطر جوڑے کی تلاش ہے جن کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ جوڑے کو 42 ہزار روپے (174 پاؤنڈز) کا بل ادا کرنا تھا جو جنھوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا کہ انہوں نے تو چیلنج پورا کیا ہے۔
Discussion about this post