تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈراما ”میں ایسی کیوں ہوں” ہیئر شیمنگ کی تشہیر کررہا ہے؟

by ویب ڈیسک
فروری 12, 2022
ڈراما ”میں ایسی کیوں ہوں” ہیئر شیمنگ کی تشہیر کررہا ہے؟
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی ڈراموں پر ایک عرصے سے یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ یہاں بننے والے ڈرامے جذباتیت سے بھرپور لَو سٹوری، ساس بہو کے جھگڑے، طلاق، خاندانی سیاست سے باہر نہیں نکل پا رہے لیکن حال ہی میں نشر ہونے والا نیا ڈراما سیریل ”میں ایسی کیوں ہوں” نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی جارہی ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں اب باڈی شیمنگ اور فیڈ شیمنگ کے بعد ہیئر شیمنگ جیسے حساس نوعیت کے کونٹینٹ کی بھی تشہیر کی جارہی ہے۔ ڈرامے میں اداکارہ نور ظفر خان بدصورت گھریلو خاتون زہرہ اوراداکار سید جبران ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو زہرہ کو اس کے گھنگریالے بالوں پر بدصورت کہتے ہیں اور وارثت میں ملی اپنی بچی کو بھی نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

۔ ڈرامے کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر زیر گردش بھی ہے جہاں صارفین ڈراما رائٹرز اور ڈائریکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک صارف نے ڈرامے کے رائٹر عرفان مغل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ  گھنگریالے بالوں پر مضحکہ خیز ڈرامہ کلپ پر میرا رد عمل یہ ہے کہ مصنف کی تصویر کو عام کیا جائے۔ میں اس کے بال دیکھنا چاہتی ہوں۔

As if our national obsession with ‘fair complexion’ wasn’t enough , we are now shaming women on ‘curly hair’.

What is this content ???? pic.twitter.com/mlHFekk99z

— Absa Komal (@AbsaKomal) February 9, 2022

ایک صارف نے اداکاروں پر اس قسم کے کردار ادا کرنے پر سوال کیا کہ یہ اداکار جو بڑے فخر سے ‘اثرانداز’ ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں، اس طرح کے امتیازی/فریب کہانیوں کو کرنے پر کیسے اتفاق کرتے ہیں؟ وہ جانتے ہیں کہ یہ اسکرین پر کیسا نظر آئے گا پھر بھی اس کو کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں۔

my question is: how do these actors, who also claim being ‘influencers’ very proudly, agree to do such discriminatory/hoax storylines?

exactly what goes through the head of a person who sees this script, knows what it will look like on the screen, and yet agrees to do it? https://t.co/Rji6AlapTE

— farazdaq (@farazdaqm17) February 10, 2022

جہاں کچھ صارفین نے ڈرامے پر تنقیدکی ہے تو کچھ صارفین نے گھنگریلے بالوں سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے گھنگریلے بالوں کو نعمت قرار دیا۔

Curly hair are a blessing ❤️😤 https://t.co/V3RM3vDflN pic.twitter.com/adnCHLAoix

— سخواہ (@sakhwa) February 9, 2022

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں یہ پہلا ڈراما ہے جس میں خواتین کے بالوں کو لیکر خوبصورتی کے معیار کو تولہ گیا ہے کیونکہ اس سے قبل کئی پاکستانی ڈرامے اور اشتہارات کے مواد خواتین کا گورا رنگ، لمبا قد، پتلی لڑکی، لال گلابی گال اور کھڑی ناک خوبصورتی کے ایسے غیریقینی معیار کو متعین کرتے ہیں، جو انسانی نفسیات پر گہرا اثر چھوڑتے ہوئے ان میں احساس کمتری پیدا کردیتے ہیں۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں باڈی شیمنگ، فیڈ شیمنگ کی تشہیر کے بعد ڈراما میں ایسی کیوں ہوں پر ہیئر شیمنگ کا الزام داغا جارہا ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار میں نور ظفر خان، سید جبران اور نعمان سمیع نبھارہے ہیں جبکہ رائٹر عرفان مغل ہیں اور ہدایتکار راؤ ایاز شہزاد ہیں۔

Noor Khan And Syed Jibran's Drama Main Aisi Kyun Hoon Criticized After First Episode | Reviewit.pk

Tags: ڈرامامیں ایسی کیوں ہوںنور ظفر خان
Previous Post

سزا سے خوفزدہ ہوکر نجی اسکول کا طالب علم چھت سے کود گیا

Next Post

مراد سعید کے حوالے سے ذو معنیٰ گفتگو اخلاقیات سے عاری

Next Post
مراد سعید کے حوالے سے ذو معنیٰ گفتگو اخلاقیات سے عاری

مراد سعید کے حوالے سے ذو معنیٰ گفتگو اخلاقیات سے عاری

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -