افغانستان کا دارالحکومت کابل ہفتے کی صبح دھماکے اور گولیوں کی برسات یہ سے لرزاٹھا، یہ دہشت گرد کارروائی کارت پروان میں سکھوں کی عبادت گاہ کے قریب ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایف پی کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے وقت گرودوارے کے اندر تقریباً 30 افراد موجود تھے، دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کہ کابل میں عبادت گاہ پر حملے کے بعد حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے، حملے میں ایک افغان شہری اور حملہ آور ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں نہیں ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں تقریباً 300 سکھ خاندان افراد ہیں جبکہ اس سے قبل طالبان کے کنٹرول کے بعد بہت سے سکھ افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔
Discussion about this post