وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور معاشی بحران سے مقابلہ کرنے کے لیے اب فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں کمی کی جائے گی۔ وہیں کابینہ کے اراکین کو مفت پیٹرول کی فراہمی میں کٹوتی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ کفایت شعاری کے سخت اقدامات کے تحت کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ نون لیگ کو عوامی تکلیف کا احساس ہے۔ مہنگائی نے گزشتہ 4 سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ نون عوام کو ریلیف دے گی۔
عمران حکومت کے IMF سےظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگےپیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ مہنگائی نے پچھلے4سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ انشاءاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی! pic.twitter.com/brMW3d9oUl
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 3, 2022
Discussion about this post