اور آخر کار کترینا کیف اور وکی کوشل نے میاں بیوی بن کر زندگی کے نئے سفر کی شروعات کردی۔ راجستھان میں ہوئی یہ شادی اب تک خبروں میں ہے۔ جس میں کئی شہرت یافتہ ستاروں اور جوڑے کے قریبی احباب نے شرکت کی۔ کترینا کیف اور وکی کوشال نے شادی کی تصاویر بھی جاری کیں۔ جس میں دلہن کے روپ میں کترینا کیف قیامت ڈھا رہی تھیں۔ کترینا کیف نے اس یادگار دن کے موقع پر روایتی لال رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا۔ جس پر زبردست کشیدہ کاری کی گئی تھی۔ جبکہ اس کے ساتھ میچنگ کا دوپٹہ بھی رہا اپنی مثال آپ ہی۔ مانگ میں لگایا ہوا تھا ٹیکا، جبکہ ناک میں بڑی سی نتھنی بھی پہنی ہوئی تھی۔ دوسری جانب وکی کوشل نے آئیوری سلک شیروانی زیب تن کی۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے عروسی سراپے کو مشہور فیشن ڈایزئنر سبیا ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے۔مٹکا سلک میں ایک کلاسیک سبیا ساچی ریڈ برائیڈل لہنگا پہنا ہے۔ اس لہنگے میں مہین ٹیلا ورک ہے اور مخملی کڑھائی والے زردوزی بارڈر ہیں۔ دلہے کی پنجابی روٹس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کترینا کے گھونگٹ کو الیکٹروپلیٹیڈ سونے میں پیٹے چاندی سے بنے ہینڈ میڈ کرن کے ساتھ خوبصورتی سے بنایا گیا ہے،لہنگے کو ہاتھ سے بنے موتیوں اور 22 قیراط سونے،یہ زیورات سابیاساچی کی ہیریٹج جیولری کی کلیکشن میں سے تھا۔بات کی جائے وکی کوشل کی تو ان کی آئیوری سلک شیروانی میں مشکل کشیدہ کاری کی گئی۔ وکی نے سلک کرتا اور چوڑی دار پائجامہ پہنا تھا۔ کرتے پر سونے سے بنابنگال ٹائیگر بٹن لگے تھے۔کڑھائی والے شال کا انتخاب کیا گیاتھا۔ گولڈ بنارسی سلک ٹشو صافہ کو ڈیزائنر نے 18 قیراط سونے میں پنّہ، شاندار کٹ اور روز کٹ ہیرے ْکے ساتھ آراستہ کیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ کترینا کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد جس لگژری فلیٹ میں منتقل ہونے جارہے ہیں، ان کے برابر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رہتے ہیں۔ اسی لیے انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر جہاں جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی وہیں اپنا پڑوسی بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
Discussion about this post