ہفتے کا آغاز ایک اور ڈکیتی کی واردات کے ساتھ، اس بار بے خوف اور نڈر ڈاکوؤں کا ہدف کوئی راہ گزر یا کوئی مکان نہیں بلکہ آن لائن شاپنگ کمپنی کی کیش وین تھی۔ جسے دن دیہاڑے مصروف شاہراہ میں لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ یہ ڈکیتی کی واردات پیش آئی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں۔ جہاں بینک جاتے ہوئے آن لائن شاپنگ کمپنی دراز کی کیش وین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ بیچ سڑک پر سفید کرولا کار سوار ملزمان نے وین کو چاروں طرف سے گھیرلیا، 3 سیکیورٹی گارڈ سوار نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم بزدل ڈکیتوں نے وین پر اندھا دھن فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا، ہلاک ہونے والے گارڈ کی شناخت 40 سالہ اشوک کے نام سے ہوئی ہے۔ اس لرزہ خیز واقعے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن نے کہہ کر اپنی جھیپ مٹادی کہ ہلاکت کی اطلاع نہیں تاہم پولیس چھان بین کررہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے لیے علاقے کی سی سی ٹی فوٹیج کی مدد لی جائے گی۔
Discussion about this post