4دنوں تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر کے اردو سے محبت کااظہار کرنے والی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔افتتاحی صدارت سے زہرا نگار، گوپی چند دارنگ، اسد محمد خان، افتخار عارف، کشور ناہید، منیزہ ہاشمی اور نور الہدیٰ شاہ نے خطاب کیا۔ جبکہ خطبہ استقبالیہ کراچی آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے دیا۔ پہلے دن ایک شام فیض کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔ جس کی نظامت ارشد محمود کے ذمے ہے۔ جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ دوسرے دن اردو ناول کی عصری صورتحال پر مختلف شعرا اور ادیب حضرات اظہار خیال کریں گے۔ جبکہ بچوں کا ادب اور نئی دنیا کے نام سے بھی محفل سجائی جائے گی۔ اس موقع پر نئی کتب کی رونمائی بھی ہونے جارہی ہے۔ اسی طرح جاوید صدیقی کی کتاب ’مٹھی بھر کہانیاں‘ کا اجرا بھی ہوگا، جس میں شریک گفتگو بھارت سے گلزار ہوں گے۔
کانفرنس کے تیسرے دن عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں دنیا بھر کے شعرا کرام اپنے کلام کو پیش کریں گے۔چوتھے دن پاکستانی صحافت کا جائزہ پر شریک گفتگو محمود شام، غازی صلاح الدین، سعید غنی، مظہر عباس اور وسعت اللہ خان ہوں گے جبکہ اس پروگرام کی نظامت ناجیہ اشعر کے ذمے ہے۔
Discussion about this post