شہر قائد میں کورونا وائرس کا نیا ویئرینٹ اومی کرون کے خطرات بڑھنے لگے، جان لیوا وائرس کی نئی قسم کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرونا وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رینڈم چیکنگ کے دوران متاثرہ شخص میں پہلے کورونا وائرس پھر بعد اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص میں جینوم سکوینسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو قرنطینہ کے لیے ایئر پورٹ سے شاہراہ فیصل پر واقع ایک ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قرنطینہ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پولیس، محکمہ داخلہ اور متعلقہ ڈی سی کی ہے، تاہم نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 5 افراد کی جینوم سکویسنگ ہونی ہے لیکن انہیں اب بھی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اب تک 35 افراد سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث قرنطینہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے، تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:
Discussion about this post