کراچی میں ایک بار پھر تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے یہ تیز ہوائیں رات تک جاری رہیں گی۔ اسی بنا پر الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 22 سے 26 جنوری تک شہر میں ایک بار پھر سخت سردی ہوگی۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں کچی دیواریں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ جن کے ملبے تلے دب کر 2 شہری زندگی کی بازی ہار گئے اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ تیز ہواؤں سے پرانے درخت اور کمزور تعمیرات گر سکتی ہیں، اسی لیے بہتر یہ ہوگا کہ ان سے دور رہا جائے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زیادہ دباؤ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جن کی رفتار کبھی 63 کلو میٹر تک پہنچ جاتی ہیں۔
Discussion about this post