محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو کراچی میں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر 17 مئی تک جاری رہے گی۔اسی طرح وسطی اور بالائی سندھ میں بھی سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکے گا اور جمعرات کو پورے سندھ میں گرمی عروج پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ زیریں سندھ میں یہ 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو کر واپس آئے گا۔ ادھر پنجاب کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ لاہور میں اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاسکتا ہے۔
Discussion about this post