کراچی کی مشہور فوڈ چین ‘ڈیلیزیا’ اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب مقبول ترین بیکری کے ایک ملازم نے گاہک کی درخواست پر کیک پر میری کرسمس لکھنے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں خیابان جامی میں قائم بیکری کی برانچ میں پیش آیا جب سیلیسٹیا نسیم خان نامی خاتون مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل بیکری پر پہنچیں اور کیک پر ” میری کرسمس” لکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر بیکری کے ملازم نے انکی اس خواہش کو پورا کیے بغیر یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں۔
ملازم کے اس عمل پر خاتون سخت مایوس اور ناراض ہوئی اور بنا کیک خریدے وہاں سے چلی گئیں، جس کے بعد انہوں نے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا جہاں انہوں نے موقف اپناتے ہوئے بیکری انتظامیہ سے متعلق لکھا کہ اگر وہ اپنے عقائد پر اتنے ہی سخت ہیں تو انہیں ایسے مواقع سے پیسے بھی نہیں کمانا چاہیے، ڈیلیزیا کے اس غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ رویے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیلیسٹیا نسیم نے مزید واضح کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عموماً ایسی چیزیں پوسٹ نہیں کرتیں لیکن یہاں اس بارے میں نشاندہی ضروری تھی تاکہ کسی اور کو ایسی صورتحال سے نہ گزارنا پڑے۔
سیلیسٹیا خاتون کی پوسٹ کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور بیکری انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
this is shameful!!!
everyday, another new low. pic.twitter.com/VWUPefDWeS— Mehreen Khawaja (@MehreenKhawaja) December 22, 2021
Boycott #Delizia Karachi and any other bakery who is indulging in this shameful practice such shamelessly!
— Sharjeel Raza Khan (@SRK1873) December 22, 2021
سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد بیکری انتظامیہ بھی جاگی اور نوٹس لیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ عمل ملازم کا ذاتی فعل تھا جس سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے، ملازم کی جانب سے ذاتی فعل کو کمپنی کی پالیسی بنانا غلط عمل ہے کمپنی نے عملے کو کوئی ایسی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔
Discussion about this post