برطانیہ میں لگا وہ تاریخی درخت طوفان یونس کی زد میں آکر زمین بوس ہوگیا جس سے گرنے والے سیب کی وجہ سے نامور سائنسدان نیوٹن نے زمین کی کشش ثقل کو دریافت کیا تھا۔ کیمبرج یونیورسٹی بوٹینک گارڈن کے کیوریٹر ڈاکٹر سیموئل بروکنگٹن نے بتایا کہ یہ درخت 1954 میں لگایا گیا تھا اور 68 سال سے بوٹینک گارڈن کے بروکسائیڈ کے داخلی دروازے پر کھڑا تھا۔
1/8 We’ve just lost our “Newton’s Apple Tree” to Storm Eunice (gravity is such a downer, arf arf). It was planted in 1954, so has stood at the Brookside entrance @CUBotanicGarden for 68 years. An iconic tree, and sad loss. But what does it mean to be “Newton’s Apple Tree”? … a🧵 pic.twitter.com/LFk6ZxSxZ5
— Samuel Brockington (@brockingtonian) February 19, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ اس تاریخی درخت کی کلون کاپی تھی جس سے گرنے والے سیب سے سر آئزک نیوٹن نے کشش ثقل کے قوانین کو دریافت کیا تھا۔ باغیچے کے نگران ڈاکٹر سیموئل نے درخت کے گرنے کو ایک بڑا نقصان قرار دیا، اور بتایا کہ ہم اس نقصان سے پہلے ہی آگاہ تھے کیونکہ اس درخت کو ہنی فنگس بیماری لگ چکی تھی جس کے باعث اس کی جڑیں کمزور ہوچکی تھی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی گرافٹنگ کے ذریعے اس درخت کی ایک اور کلون کاپی تیار کرلی ہے، جس سے ایک اور درخت تیار کرکے جلد ہی اسی جگہ لگایا جائے گا، جس کے بعد امید ہے کہ نیوٹن کا سیب کا تاریخی درخت ہمارے باغ میں ہوہی رونق افروز رہے گا۔
Discussion about this post