کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، جب کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔
بڑے نام شامل
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے، مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے، مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔
افتتاحی میچ
کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خطے میں کھیلوں کا فروغ
ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
امن کا سفیر کون ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ 6 اگست سے شروع ہونے والی کشمیر پریمئر لیگ کو بطور امن کے سفیر جوائن کریں گے۔ سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے پر ’شعیب اختر پِیس ایمبیسڈر‘ کا ٹرینڈ زیر گردش کرتا رہا۔
شعیب اختر نے اس ٹرینڈ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے، شعیب اختر نے لکھا کہ ’کے پی ایل کو بی سی سی آئی کیوں متنازع بنارہا ہے جبکہ کے پی ایل تو دونوں ملکوں کیلئے ایک امن کے پُل کا کام کرے گی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ سب کا میرے لیے ٹرینڈ بنانے کا شکریہ، آپ سب کی پُرزور فرمائش پر ہی میں کے پی ایل میں بطور امن کے سفیر حصہ لوں گا۔
مکمل شیڈول
ذیل میں کشمیر پریمیئر لیگ کا مکمل شیڈول آپ کی معلومات کیلئے دیا گیا ہے۔
جمعہ، 6 اگست
رات 8:30 بجے
میرپور رائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس
بروز ہفتہ، 7 اگست
دوپہر 2:00 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز ہفتہ، 7 اگست
رات 7:30 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
بروز اتوار، 8 اگست
دوپہر 2:00 بجے
میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
بروز اتوار، 8 اگست
رات 7:30 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز پیر، 9 اگست
دوپہر 2:00 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز
بروز پیر، 9 اگست
رات 7:30 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
بروز منگل، 10 اگست
دوپہر 2:00 بجے
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز منگل، 10 اگست
رات 7:30 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز
بروز بدھ، 11 اگست
دوپہر 2:00 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
بروز بدھ، 11 اگست
رات 7:30 بجے
کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز
بروز جمعرات، 12 اگست
دن 10:00 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
بروز جمعرات، 12 اگست
سہ پہر 3:30 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز
بروز جمعہ، 13 اگست
دوپہر 2:00 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
بروز جمعہ، 13 اگست
رات 7:30 بجے
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز
بروز ہفتہ، 14 اگست
سہ پہر 4:00 بجے
کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)
بروز اتوار، 15 اگست
سہ پہر 4:00 بجے
ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)
بروز پیر، 16 اگست
سہ پہر 4:00 بجے
ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)
بروز منگل، 17 اگست
شام 4:00 بجے
ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)
Discussion about this post