ریاستی میڈیا کی خاتون اینکر ری چن ہی شمالی کوریا کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اہم واقعات کا اعلان کرتی رہی ہیں۔ چاہے ان میں جوہری اور میزائل تجربات ہوں یا کسی قومی رہنما کے چل بسنے کی خبر۔ جذبات سے بھری ہوئی گونجتی آواز جب ٹی وی اسکرین پر نمایاں ہوتی ہےتو ہر کوئی سب کچھ چھوڑ کر انہیں دیکھنے پر مجبورہوجاتاہے۔ جو روایتی لباس میں مختلف اعلانات کے لیے جلوہ گر ہوچکی ہوتی ہیں۔ بیشترکورین انہیں ” گلابی خاتون” کہتے ہیں۔
اب ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے انہیں عالی شان جدید طرز تعمیر سے آراستہ رہائش گاہ کا تحفہ دیا ہے۔ بہرحال جہاں اُن کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے وہیں بیشتر کا خیال ہے کہ ملک کے خزانے کو اس طرح لٹانا کسی صورت درست نہیں۔ ری چن ہی کا یہ عظیم الشان گھر دریا کے کنارے آباد ہے۔ جبکہ کم جونگ نے صرف ری چن ہی کو ہی نہیں ان شخصیات کو بھی گھروں کا تحفہ دیا، جنہوں نے ریاست کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ 79 برس کی ری چن ہی کا کہنا ہے کہ نیا گھر ایک ہوٹل جیسا ہے جس پر وہ بہت فخر کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ ری چن ہی نے 70 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی میں شمولیت اختیار کی۔ یہ وہ دور تھا جب ملک میں کم ال سنگ کی حکمرانی تھی۔
Discussion about this post