کئی بار جیمز بانڈ کی اس تخلیق کی نمائش صرف کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کی گئی لیکن جب یہ فلم سنیما گھروں میں لگی تو اِس نے تہلکہ مچا دیا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ہالی وڈ کی کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ہے۔ جو اب تک 700ملین ڈالرز کی کمائی کرچکی ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کا زیادہ سے زیادہ کاروبار کرنے کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردے۔ جو جیمز بانڈ کی اس مووی سے صرف12ملین ڈالرز آگے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ نے برطانیہ میں ہی 558 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔
فلم پنڈتوں کا کہنا ہے کہ مووی کو پسند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس تخلیق کے بعد ڈینیئل کریگ نے مزید جیمز بانڈ بننے سے معذرت کرلی ہے اور بیشتر پرستار صرف اسی وجہ سے بار بار سنیما گھروں کا رخ کررہے ہیں کہ وہ اپنے من پسند ہیرو کو بطور جیمز بانڈ آخری بار دیکھ سکیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ مزید ڈالرز حاصل کرکے 2021کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا درجہ بھی حاصل کرلے گی۔ یاد رہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی یہ 25ویں فلم تھی۔ جبکہ ڈینیئل کریگ کی بطور جیمز بانڈ5ویں فلم ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔
Discussion about this post