وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے معاون خصوصی فیصل سلطان کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت8 شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اُن کے مطابق اِن شہروں میں ویکسین کے اہداف پورے کرلیے ہیں۔ ان شہروں میں مزید پابندیوں میں نرمی یکم اکتوبر کےبعد ہوں گی ۔ وہ شہر جہاں ویکسی نیشن کی رفتار کم ہے، وہاں پابندیوں کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا ۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کی انتظامیہ کو ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانی ہوگی تاکہ اگلے 10 دنوں میں ان شہروں کے سنیما گھروں کو بھی کھولا جاسکے ۔ان کے مطابق اُن شہروں کو مزید پابندیاں کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں ویکسی نیشن کی شرح کم ہے ۔
اسدعمر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بروقت ویکسی نیشن ہی کورونا وبا کے خلاف موثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے ۔ اگر ویکسی نیشن نہ کرائی تو پھر سے ایسے اقدامات اٹھانا پڑ سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں لاک ڈاؤن لگانا پڑے ۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے، امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینیما بھی کھل سکیں، ،،۔۔ pic.twitter.com/DprwrYgdLz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
یاد رہے کہ این سی او سی نے منگل کو 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن مہم چلانے کا اعلان کیا تھا ۔
Discussion about this post