وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر اسد عمر نے سنائی ہے یہ خوش خبری کہ اب ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ 70 فی صد پاکستانی مکمل ویکسی نیشن کراچکے ہیں۔ اسی لیے جو کورونا پابندیاں لگائی گئی تھیں انہیں ختم کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق پابندیاں ختم کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وبا نہیں۔ احتیاط وقت کا تقاضہ ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔جبکہ کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 بتائی جاتی ہے۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 493 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 1 ہزار 3 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
Discussion about this post