لاہور میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدمت ہمارا نصب العین ہے، اس میں کسی بھی طرح کی غفلت یا لاپرواہی قبول نہیں ہوگی۔ ماضی میں احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا۔ قابل افسران ملکی ترقی اور خوش حالی میں حکومت کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں۔ میٹرو اور اورنج لائن جیسے پروجیکٹ افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔
PM Shehbaz Sharif held a meeting with retired & serving civil officers on Eid day to listen to their views about governance & administrative affairs. Terming their role as critical for service delivery, the PM sought their cooperation & urged them to go beyond the call of duty. pic.twitter.com/ni7b7WDJjq
— PML(N) (@pmln_org) May 3, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی اس ملاقات میں چیف سیکریٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابق چیف سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی تھے۔ جن پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب اور شفافیت کے لیے قوانین پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں، ان کے خدشات کو دور کریں گے۔
Discussion about this post