بھارتی جوڑے نے سیلاب اور طوفان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کھانے کے بڑ ے سے گول برتن میں سوار ہو کر بیاہ رچا کر سب کو حیران کردیا۔ بھارتی ریاست کیرالا بدترین سیلا ب کی زد میں ہے، جہاں اب تک 28سے زائد افراد طوفان کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ گلی محلوں اور شاہراؤں پر سیلابی ریلا ہے۔ مکانات میں پانی بھرا ہے۔ زندگی اور قیمتی سامان بچانے کی جدوجہد ہورہی ہے لیکن کیرالا کے گاؤں آلاپوزہا میں یہ انوکھی شادی ہوئی۔جس میں دلہن ایشوریا اور آکاش نے بیاہ رچانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ دونوں نے بڑے سے کھانے کے گول برتن کو نکالا، جس میں بیٹھے اور اتر گئے سیلابی ریلے میں۔
دو افراد ان کے اس برتن کو پکڑ کر گھیسٹ رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر فوٹو گرافر بھی موجود تھے، جو ان کی زندگی کے اس نئے سفر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرتا جارہا تھا۔ دونوں اسی طرح دھیرے دھیرے مندر تک پہنچے جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے دونوں کے یوں سیلابی ریلے کو پار کرتے ہوئے مندر تک پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کو شادی کی اس قدر جلدی تھی کہ انہوں نے برساتی پانی کی نکاسی کا بھی انتظار نہیں کیا۔
VIDEO A couple in India’s southern state of Kerala use a large cooking pot borrowed from a temple to get through floodwaters and reach their wedding venue pic.twitter.com/fYk82XTD7Q
— AFP News Agency (@AFP) October 18, 2021
Discussion about this post