لگ بھگ 4 سال تک ایک ساتھ ہر جگہ نظر آنے والے بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اور سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی بیوی ملائکہ اروڑا نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے سے 12 سال چھوٹے ارجن کپور اور ملائکہ کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ اس بات کی یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ملائکہ اروڑا گزشتہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور اس عرصے میں ارجن کپور نے ایک دفعہ بھی ممبئی میں ان کے گھر کا رخ نہیں کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 3 دن قبل ارجن کپوربہن ریحہ کے گھر ضرور آئے تھے اور ریحہ کا گھر ملائکہ اروڑا کے نزدیک ہی ہے لیکن ارجن کپور نے ذرا سی بھی کوشش نہیں کی کہ وہ ملائکہ کے گھر کو ہو آئیں۔ اسی طرح ملائکہ اروڑا کو ارجن کپور کے گھر میں ہونے والی مختلف تقریبات میں مدعو کیا جاتا رہا ہے لیکن ریحہ کی اس دعوت میں ملائکہ کو بلایا تک نہیں گیا۔ گزشتہ ہفتے ہی ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی کچھ سیر وسپاٹے کی تصاویر منظرعام پرآئی تھیں جو انہوں نے ممبئی سے باہر ہل اسٹیشن پرلی تھیں لیکن اب واپسی کے بعد دونوں نے اپنے لیے الگ الگ راستے کا انتخاب کرلیا ہے۔
48 برس کی ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ ان کے 2 جواں بیٹے بھی ہیں۔ جبکہ ارجن کپور اور ملائکہ کے اس بے جوڑ تعلق پر والد بونی کپور کئی بار اعتراض کرچکے ہیں۔
Discussion about this post