یش راج فلمز کی 2005میں آئی فلم ’بنٹی اور ببلی‘ نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط بھی نہ ہوگا کہ اسی فلم کے ذریعے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کے ڈوبتے کیرئیر کو نئی اڑان ملی تھی۔یہ ایک ایسی تخلیق تھی، جس میں کم و بیش پورا بچن خاندان اسکرین پر نظر آیا۔ امیتابھ بچن پولیس افسر کے روپ میں دو شاطروں یعنی بنٹی اور ببلی کے تعاقب میں ہوتے ہیں۔ جبکہ ابھیشک بچن کی رئیل لائف ہیروئن ایشوریا رائے نے ’کجرارے‘ گا کر دلوں کو خوب گرمایا۔ فلم کے کھڑکی توڑ کاروبار اور مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اگلے سال ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں 8نامزدگیاں ہوئیں، ان میں سے اِن میں سے 3یہ ایوارڈز یہ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ ان میں بہترین موسیقی، نغمہ نگاری اور گلوکاری کے ایوارڈز شامل ہیں۔ اب اسی فلم کا 16سال بعد سیکوئل یعنی ’بنٹی اور ببلی 2‘ پیش کیا جارہا ہے۔ جس سے ابھیشک بچن کی چھٹی کراکے سیف علی خان کی جوڑی بنائی جارہی ہے رانی مکرجی کے ساتھ۔مووی کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم 19نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
سیف علی خان اور رانی مکرجی کی موجودگی فلم کو ہٹ کرائے گی؟
چونکہ فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ، رانی مکرجی کے شوہر ہیں تو ظاہرہے انہوں نے اپنی اس ہنستی مسکراتی فلم سے انہیں تو آؤٹ نہیں کیا۔ابھیشک بچن والا کردار سیف علی خان کے پاس آیا ہے۔ جو ان دنوں زیادہ تر ویب سیریز میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا امتحان لے رہے ہیں۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق رانی مکرجی کی حالیہ فلم ’مردانی 2‘ باکس آفس پر کامیاب رہی تھی لیکن یہ بات 3سال پرانی ہے۔ اس دوران بالی وڈ میں نوخیزاور کم عمر اداکاراؤں کی ایک لمبی کھیپ متعارف ہوچکی ہے۔
بیشتر ناقدین کا کہنا ہے کہ رانی مکرجی حالیہ عرصے میں فربہ مائل ہوچکی ہیں۔اس تناظر میں اب کوئی صرف رانی مکرجی کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ نہیں کرے گا، اسی لیے یش راج فلمز نے سیف علی خان اور رانی مکرجی کے ساتھ ساتھ شیراری واگ اور سدھارنتھ چٹرویدی کو موقع دیا۔ جو سیف اور رانی کے ساتھ فلم کی کہانی کو آگے بڑھائیں گے۔ بلکہ یہی دونوں اس تخلیق میں جونیئر بنٹی اور ببلی ہوں گے اور رانی اور سیف علی خان سنیئر۔ شیراری اور سدھارنتھ ابھرتے ہوئے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جو مختلف ویب سیریز میں اپنے جلوے لٹا چکے ہیں۔ دلچسپ کہانی اور ڈرامائی موڑ لیے یہ فلم رواں سال جون میں نمائش پذیر ہوتی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس کی نمائش کو اب اگلے مہینے تک طے کیا گیا۔
Discussion about this post