نامور شخصیات کےمالی امور کی تحقیقات ’پینڈورا پیپرز‘ مکمل ہوچکی ہیں۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ’پینڈورا پیپرز‘ پر سے پردہ چاک اتوار کی رات 9بجے کے قریب متوقع ہے۔ جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ’پانامہ پیپرز‘ سے بڑی تحقیقات ہوں گی۔ لگ بھگ ایک کروڑ 19لاکھ فائلز ہیں۔ جس میں 117ممالک کے 600رپورٹرز اور میڈیا اداروں نے یہ تحقیقات مکمل کی ہیں۔ یہ تحقیقات2سال کے عرصے میں مکمل کی گئیں۔ صحافتی تاریخ کی یہ سب سے بڑی تحقیقات تصور کی جارہی ہیں۔یہ ساری کھوج آئی سی آئی جے کے تحت ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ’پانامہ پیپرز‘ 3 اپریل کو جاری کیے گئے تھے۔
Get ready for our largest collaboration to date: more than 600 reporters from 117 countries have been working in secret to uncover groundbreaking stories hidden in a trove of more than 11.9 million documents.
The #PandoraPapers drop tomorrow at 12:30 p.m. EDT, 4:30 p.m. GMT. pic.twitter.com/qyJbQYL2PD
— ICIJ (@ICIJorg) October 2, 2021
Discussion about this post