عائشہ گل کا تعلق صوابی سے ہے۔ جنہیں پہلی اسٹنٹ انسپکٹرجنرل کا عہدہ ملا ہے۔ عائشہ گل کو اے آئی جی جینڈر ایکولٹی تعینات کیا گیا ہے۔ اس اعتبار سے وہ صوبے کی پہلی خاتون ہیں، جنہیں یہ اعزاز ملا ۔
عائشہ گل خواجہ سراؤں اور بچوں کے حقوق کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گی۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس میں جینڈر ایشوز کے لیے باقاعدہ ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 2021 میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس سربراہ تعینات کیا گیا تھا، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او بننے کا اعزاز سونیہ شمروز کے پاس ہے۔
Discussion about this post