سابق ویزراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی کی جانب بڑھ رہا تھا کہ لیکن سازش آگئی۔ ان کے مطابق ساڑھے تین سال بعد موجودہ حکومت کو توشہ خانہ ملاہے تو یہ خدا کا احسان ہے۔ توشہ خان سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ ہم نے توشہ خانہ کی اشیا کی قیمت 15 سے 50 فی صد اضافے کے ساتھ خریدیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن یا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے اتحادی جماعتوں پر تنقید کرتے کہا کہ یہ نیب ایف آئی اے سے مقدمات ختم کرائیں گے۔ مافیا کو دوسرا این آر آو مل گیا۔
انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ آزاد خارجہ پالیسی عوامی مفاد میں ہے۔ سابق وزیراعظم کے مطابق کوئی ایسی بات نہیں کریں گے، جس سے ملکی نقصان ہو۔ روس کے دورے کے معاملے پر فوج آن بورڈ تھی، روس جانےسے پہلےجنرل باجوہ کو فون کیا، جنرل باجوہ نے کہا ہمیں روس جانا چاہیے۔ عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب کبھی بھی اتحادیوں کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے۔ اب ٹکٹ خود تقسیم کروں گا۔ اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لے کر آئی، الیکشن والی تجویزسےاتفاق کیا، استعفے اور تحریک عدم اعتماد کی تجویز کیسے مان سکتا تھے۔
Discussion about this post