عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں تھا کہ ایک اور خطرناک جان لیوا وائرس زور پکڑنے لگا، جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والا ” منکی پاکس” وائرس یورپ کے بعد امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑنے لگا ہے۔ کینیڈا میں 13، اسپین میں 7، پرتگال میں ’منکی پاکس‘ کے 9 مصدقہ کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ برطانیہ میں چھ مئی سے اب تک 9 کیسز سامنے آئے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک کی طرح یہ وبا امریکا میں بھی پھیلنے لگی، رواں ماہ کی 18 تاریخ کو امریکا میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا، متاثرہ شخص کینیڈا سے واپس آیا تھا۔ منکی پاکس وائرس کے حوالےسے ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بیماری نایاب اور غیر معمولی ہے، اس بیماری سے زیادہ تر افراد کو صحت یاب ہونے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں تاہم یہ بہت کم جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے؟
یہ عام طور پر سانس کے ذریعے سے پھیلتی ہے جبکہ یہ بیماری جسمانی رابطے اور بستر یا کپڑوں سے بھی پھیل سکتی ہے اگر ان پر مائع یا خون کے قطرے ہوں۔ یہ بہت کم پائی جانے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ افریقا میں پائی جاتی ہے۔
علامات کیا ہیں؟
منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے سربراہ عالمی ادارہ صحت، ٹیڈروس ایڈہنم کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ منکی پاکس بیماری سے متعلق صورتحال کا جائزے لے رہے ہیں اور متاثرہ ممالک کو منکی پاکس سے متعلق رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔
Discussion about this post