ہونڈوران کے ارکان اسمبلی اس وقت ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہوگئے جب لائبر پارٹی کے 20 ارکان نے مخالف پارٹی کانگریس کے صدرارتی امیدوار کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اس پر دونوں فریقین کے جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ ایک دوسرے پر ” غدار” ہونے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ حد تو یہ ہوگئی کہ کچھ جذباتی اور غصیلے ارکان نے اسپیکر کی ڈائس پر چڑھ کر ایک دوسرے کو مارا پیٹا بھی۔ ہونڈران میں نومبر 2021 میں الیکشن ہوئے تھے، جس کے بعد اب یہ پہلا اجلاس تھا، جس میں صدر کا انتخاب ہونا تھا۔ اس موقع پر ارکان نے اکثریت نہ ہونے کی بنا پر یہ تجویز دی کہ عارضی طور پر صدر کا چناؤ کرلیا جائے، جس کے بعد ہی یہ ساری ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن پارٹی کا الزام تھا کہ اُن کے 20 ارکان کو دولت کا لالچ دے کر کانگریس پارٹی میں شریک کرایا گیا۔
Discussion about this post