شہرہ آفاق اداکارہ ایما واٹسن کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سے اسرائیلی بھڑک اٹھے۔ ہیری پوٹر میں مرکزی کردار نبھانے والی ایما واٹسن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا کی اُن پر تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے صنفی امتیاز کی سفیر برائے خیر سگالی ایما واٹسن نے انسٹا گرام پر فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین کی تصویر شیئر کی ، جس پر انہوں نے آسٹریلوی اسکالر سارہ احمد کا یہ قول تحریر کیا کہ ‘یکجہتی یہ نہیں کہ ہماری جدوجہد ایک جیسی ہو یا یہ کہ ہمارا درد ایک ہو، بلکہ یکجہتی میں وابستگی اور کام کے ساتھ ساتھ یہ تسلیم کرنا بھی شامل ہے کہ اگر ہمارے پاس ایک جیسے احساسات، ایک جیسی زندگی، یا ایک جیسے جسم نہ ہوں لیکن پھر بھی ہم مشترکہ طور پر ایک ساتھ رہتے ہوں۔
ایما واٹسن کی اس پوسٹ کو دنیا بھر کے لاکھوں صارفین نے شیئر کرتے ہوئے اس بات کا سراہا کہ ہالی وڈ اداکارہ کم از کم فلسطینی عوام کے لیے تو کچھ درد اور تکلیف محسوس کرتی ہیں۔ اب یہی بات اسرائیلیوں کے لیے ناقابل برداشت بن گئی، جنہوں نے ایما واٹسن کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پراُن پر بلاجواز تنقید شروع کردی۔ اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی مستقل مندوب گیلاد ایردن تک آگ بگولہ ہوگئے۔ جنہوں نے لکھا کہ’ افسانہ ہیری پوٹر کے لیے تو ہوسکتا ہے لیکن اس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں، اگر ایسا ہوتاتو جادو کا اثر حماس پر بھی ہوجاتا۔ دوسری جانب فلسطینی عوام نے ایما واٹسن کے اس عمل کو خاصا سراہا ہے۔
Discussion about this post